ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کا عام اجلاس اور نئے عہدیداران کا انتخاب

بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کا عام اجلاس اور نئے عہدیداران کا انتخاب

Sat, 12 Dec 2020 00:53:10    S.O. News Service

بھٹکل 11 ڈسمبر(ایس او نیوز/فہد شاہ بندری)بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کا عام اجلاس گذشتہ روز مینگلور میں واقع بھٹکل ہوسٹل ہال میں منعقد کیا گیا جس میں  نئے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔جن کے  نام اس طرح ہیں:

صدر:  محمد ارشد ایس ایم
نائب صدر: محمدحُسین کھروری
جنرل سکریٹری:  امتیاز دامدا
سکریٹری:  اشفاق ایس ایم
خازن:  مولانا داود خلیفہ ندوی
 محاسب: محمد طلحہ اکرمی

کنوینرس:
میڈیکل کمیٹی:   سعود ایس ایم
شعبہ تبلیغ کمیٹی: مولانا سالم خلیفہ ندوی
ہوسٹل کمیٹی:  محمدطیب علی اکبرا
بزنس کمیٹی: ارشد ایس ایم
تعلیمی کمیٹی: آفتاب حُسین کولا

انتخابات سے قبل  جماعت کے صدر ایس ایم ارشد کی صدارت میں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل تنظیم جمعہ مسجد کے خطیب مولانا انصار خطیب مدنی بھی موجود تھے۔

جلسے  کا آغاز محمد اقبال صدیقہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مولوی موسیٰ عمیر کاظمی ندوی نے نعت پیش کی، جماعت کے جنرل سکریٹری محمد امتیاز دامدا نے مہمانوں کا تعارف سمیت حاضرین کا استقبال کیا، مولانا داود خلیفہ ندوی نے جنرل سکریٹری کی طرف سے  سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی، ایس ایم اشفاق نے حساب کتاب پیش کیا۔

جلسہ میں مینگلور میں تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار  بھٹکلی طلبہ کو عبدالغنی محتشم ایوارڈ سے نوازا گیا، پروگرام میں  کویڈ کے موقع پر خدمات انجام دینے والے جناب ڈی ایف غفران سمیت جماعت کے بزرگ رکن جناب انصار مصباح اور  جناب سعدا حسن باپا کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔مولانا سالم خلیفہ ندوی اور جناب آفتاب حُسین کولا نے نظامت کی اور مولانا انصار خطیب مدنی کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔


Share: